ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقا روانہ

April 13, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ اولمپین جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وہاں پانچ ہفتے ٹریننگ کریں گے ، ارشد ندیم نے کہا کہ میرے گھٹنے کی انجری تھی جس کی سرجری کرائی اور اب میرا ری ہیب مکمل ہوچکا ہے ۔ اولمپکس نزدیک ہیں، محنت کر رہا ہوں، سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔