آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

April 14, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس وقت پی سی بی اور آئی سی سی ٹرافی ٹوور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ،پاک ،نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہشمند پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان ہوں گے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹوور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گاویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان میں ٹرافی ٹوور کی تاریخ اور مقام آئندہ ہفتے حتمی شکل دےگا۔