گوشوارے جمع نہ کرنے والے ٹیکس دہندگان کو لیٹرز اور ایس ایم ایس بھجوانے کا فیصلہ

April 14, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقررہ مدت تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کو لیٹرز اور ایس ایم ایس بھجوانے کا خودکارنظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہےاس ضمن میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ،انلینڈ ریونیو،ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (ایف بی آر) سمیت تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ میعاد میں بار بار توسیع کی پریکٹس کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریونیو واجب الادا نہیں ہے اور وہ کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہیں کراسکے ہوں گے تو انہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ریلیف دیا جائے گا لیکن ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ریونیو بھی واجب الادا ہوگا انہیں تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ ایسے ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ مدت میں جمع نہیں کراتے تاہم ٹیکس ریونیو جمع کرارہے ہیں اور اگر ان کے ریفنڈز کےکیس ہونگے تو انکے ریفنڈ روک لیے جائیں گے دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نادہندگان کو نوٹسز بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری کئے جارہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس نادہندگان ،بزنس کمیونیٹی ،نجی کمرشل بنکس و این جی اوز حکام میں ٹیکسز کے حوالے سےشعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی سیشنز کا بھی اہتمام کیا جائے گا ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے اور سلسلے میں معاشرے کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔