اسٹریٹ کرائم، کارکنوں کا ایم کیو ایم پر دباؤ، ہنگامی اجلاس، الٹی میٹم کا فیصلہ

April 15, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور اس میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت میں اضافے اور اتوار کوبزرگخاتون و رکن ایم کیو ایم شعبہ خواتین شاہینہ سہیل کے رہزنی کے واقے میں زخمی ہونےپر ایم کیو ایم کے کار کنوں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے پارٹی پر اس حوالے سے سخت فیصلے کے لئے دباؤ بڑھ گیا ، جس کے پیش نظر اتوار کی شب ایم کیو ایم ایڈہاک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاجس میں میں کراچی اور حیدر آباد میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے علاوہ صوبے کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا،دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی اراکین اسمبلی کے ساتھ پیر کو ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وفاقی اور سندھ حکومتوں کو کراچی کی صورت حال پر بہتری کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دیا جائے گا جس کے بعد ایم کیو ایم اپنے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔دوسری جانب مختلف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والےایم کیو ایم کے کار کنوں اور کئی منتخب نمائندوںکا کہنا ہے کہ معاملہ اب صرف زبانی جمع خرچ سے آگے نکل گیا ہے، پہلے نوجوان اور بوڑھے ان وارداتوں سے متاثر تھے اب خواتین بھی ان واقعات سے محفوظ نہیںہیں،کار کنوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،روزانہ ہزاروں کی تعداد میں موبائل موٹر سائیکلیں، اور نقدی چھینی جارہی ہے ،جبکہ ہر روز کسینہکسی علاقے میں نوجوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں،اب بھی اگر پارٹی قیادت نے کوئی ٹھوس اور سخت فیصلہ نہیں کیا توکراچی کے شہری کہاں جائیں گے، انہوں نے ایڈہاک کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزیر اعلی ہاؤسکے گھیراؤ، سندھ اسمبلی اور مصروف شاہراؤں کی چورنگی پر دھرنا دیا جائے، انہوں نے منتخب نمائندوں سے اپنی سیکیورٹی بھی واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اس حوالے سے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، کارکنوں نے ایم کیو ایم قیادت سے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔