سٹسپاس نے مونٹے کارلو ٹینس ایونٹ جیت لیا

April 16, 2024

مونٹے کارلو (جنگ نیوز) یونان کے اسٹیفانوس سٹسپاس نے چارسالوں میں تیسری مرتبہ اے ٹی پی مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سنگلز فائنل میں انہوں نے ناروے کے کیسپر رڈ نبرد کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ اس فتح کے بعد وہ عالمی درجہ بندی میں پانچ درجے ترقی پاکر 12 ویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔