پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ ختم

April 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال اور ریڈ بال کوچ کے لیے خواہشمند امیدواروں کے درخواست جمع کرانے کی تاریخ پیر کو ختم ہوگئی۔ اسسٹنٹ کوچ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 20 اپریل ہے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹین پاکستان ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ اور اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ آسٹریلیا کے جیسن گلسپی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کرے گا۔گیری کرسٹین اس وقت آئی پی ایل میں کوچنگ کر رہے ہیں ۔ آئی پی ایل کا فائنل 24 مئی کو ہونا ہے اس لئے اگر گیری کرسٹین کی ٹیم گجرات پلے آف میں نہیں جاتی ہے تو وہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے اور براہ راست ورلڈ کپ سے چارج سنبھالیں گے۔ اظہر محمود کونیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کا بھی اعلان متوقع ہے۔