وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل سےملاقات

April 17, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر )وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سےملاقات کی ، ڈاکٹر محمد رمضان نے شعبہ ایگریکلچر کی جانب سے صوبہ بھر میں اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں کی جانے والی زرعی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پاکستان کی معیشت کا انحصار زرعی پیداوار پر ہےاور شعبہ زراعت اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے کار لا رہا ہے جو قابل ستائش ہے،سیکرٹری ایگریکلچر نے ایمرسن یونیورسٹی کے لئے 200 (عظیم چونسہ ) آم کے پودے ایک زیتون کا باغ لگانے اور یونیورسٹی کے کھالوں کو پختہ کروانے کا وعدہ کیا۔