طلباکی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز فوری فعال کی جائیں:سیکرٹری سکول ایجوکیشن

April 17, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے تمام سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانےکے لئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جب کہ 22 اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی مجوزہ میٹنگ کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام سکینڈری و ہائیر سکینڈری سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز فوری فعال کیے جائیں اجلاس میں آئی ٹی اور سائنس ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مشاورت کی گئی۔