ملت ایکسپریس میں مریم بی بی کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل نہیں ہوسکا

April 18, 2024

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر)ملت ایکسپریس میں سوار خاتون مسافر مریم بی بی پر پولیس تشدد اور ٹرین میں ان کی پراسرار ہلاکت کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا۔ ڈی آئی جی ریلوے پولیس، سائوتھ زون عبداللہ شیخ کی سربراہی میں قائم 3رکنی تحقیقاتی ٹیم واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، مگر منگل 17اپریل تک وہ کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق جمعرات تک بھی تحقیقات مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں اور کمیٹی کو اس ضمن میں کچھ مزید درکار ہوگا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی رپورٹ وزارت ریلوے کو پیش کردی جائے گی۔