وزیراعلیٰ کے پی نے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلئے سمری مسترد کردی

April 18, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مشیر سوشل ویلفیئر اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر کیلئے گاڑی خریدنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلئے سمری مستردکردی ۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی نے دوبارہ کسی محکمے کے لئے ایسی سمری بھیجی تو وہ بھی مسترد ہی ہو گی کیونکہ ہماری اول و آخر ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے سادگی کے اصول پر سختی سے کاربند ہے۔