اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلامی یونیورسٹی کا یمنی طالب علم مصطفیٰ حسن 18سو ڈالرز چھین کر فرار ہونیوالوں کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا ۔ کوہسار پولیس کے مطابق مصطفیٰ حسن بنک سے رقم نکلوا کر نکلا تو شہید ملت میٹروسٹیشن کے قریب کار سواروں نے اس سے رقم چھین لی ۔ ادھر اسی تھانے کے علاقے میں سکیورٹی کمپنی کا گارڈرفیع اللہ اپنے ہی پسٹل کی گولی کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ۔