یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچر کو عام کیا جائے،میناخان آفریدی

April 18, 2024

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچر کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جامعات میں معیاری ریسرچ پر خصوصی توجہ نہیں دی جاتی تب تک نہ یونیورسٹیز مستحکم ہوسکتی ہیں اور نہ ہی ترقی کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم میں یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ارشدخان، سپیشل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس سیل، پشاور یونیورسٹی کے پروفیسرز، محکمہ قانون اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔