کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ،فیز ون پر 1818ملین لاگت کا تخمینہ

April 19, 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبرذرائع کے مطابق کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کے فیز ون کیلئےکل لاگت کا تخمینہ 1818 اعشاریہ891ملین روپے ہے۔منصوبہ کیلئے45 کنال202فٹ اراضی ایکوائر ہوگی جس میں پارکنگ پلازے کی تعمیر کیلئے45کروڑروپے، یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کیلئے20کروڑ،پیڈسٹیرین اوورہیڈ پل کیلئے13کروڑ 2لاکھ69ہزار 306روپے مختص ہیں۔لینڈ ایکوزیشن یا سٹرکچر ز کی ادائیگی کیلئے25کروڑ روپے ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کیلئے بیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ منتقلی پر لاگت کا تخمینہ 373اعشاریہ 977 ملین روپے متوقع ہے۔جمعرات کو کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ فیز ون وائڈننگ آف کچہری چوک کے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی زیر صدارت ہواجس میں منصوبہ میں آنے والی اراضی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔اجلاس میں فاطمہ جناح یونیورسٹی،ریجنل ٹیکس آفس،کینٹ حکام اور دیگر شریک ہوئے تھے۔