بابر اور شاہین میں گرمجوشی کا مظاہرہ، تناؤ کی باتیں دم توڑ گئیں

April 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کر کٹ حلقوں میں مقبول ہوگئی۔

دونوں کے گرمجوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملنے سے قیادت کی تبدیلی کے بعد ٹیم میں اختلافات کی افواہوں نے بھی دم توڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے سبکدوش کر کے ٹیم کی کمان ایک بار پھر بابر اعظم کے سپرد کی تھی جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ٹیم میں گروپ بندی دونوں اہم کھلاڑیوں میں تناؤ کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بارش رکنے پر بیٹنگ شروع کی تو دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم شاہین شاہ کے قریب آئے اور دونوں نے دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارے اور اسکے بعد گلے لگے اور کپتان نے بولر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔