امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی

April 20, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) شعبان حیدر کرار کے زیر اہتمامیوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر علوی، علامہ مصطفی انصاری، علامہ طاہر نقوی، علامہ وسیم معصومی، جواد رضا جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری نے کی۔اس موقع پر ناصر عباس ، مولانا مظہر عباس صادقی، ڈاکٹر فیاض حسین علوی نے خطاب کیا۔