84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی، 11 فیصد مخالف

April 20, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) 84فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ،11فیصد مخالف، گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت نے ٹیکس چوری کو ملکی معیشت کےلیے نقصان دہ کہا۔ پاکستانی عوام کی اکثریت ٹیکس دینے کو ضروری سمجھتی ہے اور ٹیکس چوری کیخلاف ہے ،اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا،، جس میں 1 ہزار سے زائد افراد نے ملک بھرسے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 کےدرمیان کیاگیا ،سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس دینے کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیا، کہا ٹیکس چوری سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے ،، البتہ 11فیصد ٹیکس دینے کے مخالف نظر آئے ، اپنے فیصلے کی مختلف وجوہات بتائیں ،، 2فیصد نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ موقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت ،3فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی ۔