اسرائیل نے صحرائے نیگیو میں خفیہ مقام پرتوانائی کے ذخائر کو چھپا رکھا ہے

April 20, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)سرائیلی چینل این 12 نے حال ہی میں رپورٹ کیاہے کہ نیگیو میں ایک کلاسیفائیڈ مقام پر زیر زمین گہرائی میں درجنوں میٹر نیچےہنگامی حالات کے لیے بڑی مقدار میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی ایک منفرد سہولت موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق، زیر زمین ایندھن کے ذخیرے کا مقصد اسرائیل کو جنگ کے دوران اور انتہائی مشکل حالات میں بھی مسلسل آپریشنل توانائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اسرائیل کے سب سے بڑے ایندھن کے ٹینکوں میں سے ایک ہے اور پورے مشرق وسطی میں ایک منفرد سہولت ہے۔انرجی انفراسٹرکچر ڈائریکٹوریٹ کے سی ای او موشے کالٹزین کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے ہر کونے میں ایندھن تقسیم کر رہے ہیں۔ ہم فوری طور پر ایندھن فراہم کر سکتے ہیں۔