بلاول ،ذوالفقار بھٹو کےنظریے کوآگے لیکربڑھ رہےہیں،راناجمیل منج

April 22, 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو بھرپور انداز میں ذوالفقار بھٹو کی سوچ، نظریے اور طرز سیاست کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کی صورتحال سے نکالنے کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، صدرپاکستان آصف علی زرداری نے ہرمشکل صورتحال میں جاندار کردار ادا کیا ۔