حکومت بارش متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن داد رسی کرے گی، ظاہر شاہ طورو

April 23, 2024

پشاور (جنگ نیوز) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے صوبائی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن داد رسی کرے گی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیر پاؤ کے ہمراہ ویلج کونسل سوکئی کے دورے کے موقع پر کہی جہاں ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ماں اور بچیاں جان بحق ہو گئی تھیں۔ صوبائی وزیر خوراک نے مرحومین کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور ان کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا