معزز مہمان کی آمد، کراچی کی اہم ترین شاہراہیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند

April 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں غیر ملکی معززین کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کو شہر کی اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے متبادل ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا تاہم متبادل راستوں پر ٹریفک کے شدید دباؤ رہنے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا،شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شاہراہ فیصل ،ایم اے جناح،جہانگیر روڈش،شاہراہ قائدین،ڈاکٹر ضیاالدین روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو منگل کی صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا،جس کے باعث گارڈن ،کورنگی روڈ،یونیورسٹی روڈ،گلستان جوہر،ڈالمیا روڈ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کادباؤ بڑھ گیا تھا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے،ٹریفک میں پھنسے رہنے کی جہ سے متعدد گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔