فل کورٹ اجلاس، سائفر کیس میں اپیلوں کی سماعت جمعرات تک ملتوی

April 24, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فل کورٹ اجلاس کے باعث سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت بغیر کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔ اپیلوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرنا تھی تاہم فل کورٹ اجلاس کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔