پی ٹی آئی کا اجلاس، آئین و ڈسپلن کی خلاف ورزی پر3 ارکان کو شو کاز نوٹس

May 23, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پارٹی آئین و ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امین جوگیزئی، غفار کاکڑ، سید عبدالحئ آغا کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے۔ پارٹی آئین و ڈسپلن کے مطابق کام نہ کرنے والے پارٹی سے مخلص نہیں بلکہ مخالف کے مترادف ہیں ، 7 دن کے اندر (سکیڈ SCAD ) کے سامنے پیش ہوکر وضاحت دیں بصورت دیگر آئینی کارروائی کی جائے گی، کسی بھی تنظیم ، ادارے یا پارٹی کی کامیابی اور ناکامی کا انحصار اس کے ڈسپلن / نظم ضبط پر منحصر ہوتا ہے اسکے علاوہ جس ملک و قوم میں سزا جزا کا نظام نہیں ہوتا انکا مقدر ناکامی ہوتی ہے، اس لئے آئین و ڈسپلن پر سمجھوتہ یا خاموشی پارٹی سے وفا نہیں بلکہ دغا کے زمرے میں آتا ہے۔ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اکاونٹیبلٹی اینڈ ڈسپلن( سیکڈ SCAD ) کے سربراہ ڈاکٹر عمر خان بابڑ کی قیادت میں سیکڈ بلوچستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکڈ ممبران ایڈووکیٹ سلام آغا اور شاکر مندوخیل نے شرکت کی جس میں تحریک انصاف بلوچستان کے ڈسپلن/ نظم و ضبط پر مفصل بریفنگ دی گئی اور متفقہ طور پارٹی آئین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تحریک انصاف کے ممبران امین جوگیزئی، غفار کاکڑ اور سید عبدالحئ کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ۔