برنس روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہوٹل کا مالک قتل کردیا، آبائی تعلق شانگلہ سوات سے تھا

May 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) برنس روڈ کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر جمعرات کی صبح 8 بجے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے چائے ہوٹل کے مالک 42 سالہ عظمت اللہ ولد امیر خان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے 30بور پستول کی گولی کا خول ملا ہے،مقتول عید گاہ گرائونڈ منگوپیر کا رہائشی ، آبائی تعلق شانگلہ سوات سے بتایا جاتا ہے، لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے،ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔