انٹرنیٹ آپریٹرز اپنے تار زیر زمین لے جائیں، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن

May 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نےانٹر نیٹ آپریٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنا کیبل نیٹ ورک زیر زمین لے جائیں پھیلی ہوئی بے ہنگم تاریں کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں کراچی انٹرنیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر سے ملاقات کی اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری، صدرکراچی انٹرنیٹ ایسوسی ایشن سلما ن اشتیاق، ناظم آباد انٹرنیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹرایڈورٹائزمنٹ آصف بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز ایاز طارق، و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھےچیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد ٹاون انتظامیہ ہر ممکنہ تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔