چوہدری نعیم اعجاز کی چک بیلی خان آمد پر استقبالیہ کیمپ لگایا جائیگا

May 25, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے ضلعی سینئر نائب صدر ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت نے کہا ہے کہ آج 25مئی کو رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے دورہ چک بیلی خان کے سلسلہ میں استقبالیہ کیمپ دن ساڑھے 3بجے لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال اور تعلیم سمیت گیس فراہمی‘ سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ آئیسکو کنسٹرکشن ڈویژن کا محمودہ‘ چک بیلی‘ پنڈ‘ رپڑ کلاں اور ڈھوک بھٹی‘ زیرالتواء منصوبوں پر کام جلد شروع ہوگا۔