29سماج دشمن پکڑے گئے

May 26, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول برآمد کر لئے ۔پولیس نے 7ملزموں سے چرس اور شراب بھی برآمد کرلی۔ چکری پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے سے 3 پسٹل، رائفل تھری ناٹ تھری،ایم پی - 5 پشپشہ30بور اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کر لیا گیا ۔ ریس کورس پولیس نے 2ملزموں سے چوری شدہ دنبہ، تاریں اور 23ہزار روپے برآمد کر لئے۔تھانہ بنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے چوری شدہ 4موٹرسائیکل برآمد کئے ۔ ٹیکسلا پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزموں سے 4 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کے منشیات برآمد کر لیں۔