یونیورسٹی آف واہ میں ”پاکستان میں ٹیکس کلچر“کے موضوع پر آگاہی سیشن

May 26, 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پبلک ریلیشنز ونگ نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف واہ میں ”پاکستان میں ٹیکس کلچر“کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے تعاون سے منعقد ہونے والے سمینار میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایف بی آر کے سیکرٹری ٹیکس ایجوکیشن محمد عالم زیب خان نے پاکستان میں موجودہ ٹیکس سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے ایف بی آر کی طرف سے محصولات کی وصولی کے نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور شفافیت کے لئے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔بریفنگ کے دوران محمد عالم زیب خان نے طلبہ کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ترغیب دی اور کہاکہ وہ اپنے اپنے حلقہ اثر میں ٹیکس کمپلائنس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔سیشن میں سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا۔ سمینارکے نمایاں شرکاء میں ایف بی آر کے پبلک ریلیشنز ونگ کی چیف محترمہ در مکنون،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عثمان صادق پراچہ سمیت ایف بی آر اور یونیورسٹی آف واہ کے دیگر حکام شامل تھے۔