تل ابیب پر راکٹوں کی بارش، اسرائیلی بمباری، 80 فلسطینی شہید

May 27, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر بارش برسادیئے، تل ابیب میں پروازیں معطل ہوگئیں، کئی شہروں میں سائرن بجائے جاتے رہے ،اسرائیلی طیاروں کی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 80فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہداء کی مجموعی تعداد 36ہزار ہوگئی ہے، القسام کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی جبالیہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور قید ی بنالیا ہے،حماس نے پکڑے گئے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم بتایا کہ ہفتے کے روز جبالیہ سے پکڑے گئے ان اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، اسرائیل نے اپنے دو قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نام جاری کردیئےہیں تاہم صیہونی فوجیوں کی گرفتاری کی تردید کی ہے ، اسرائیلی حکومت نے صیہونی قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات پر بحث کیلئے جنگی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے ، ادھر غزہ میں دوران قید ہلاک ہونے والے 3اسرائیلیوں کی آخری رسومات تل ابیب میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔