ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

June 13, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر چنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ ذیشان جاں حق ہوگیا، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، علاوہ ازیں صدر جہانگیر پارک کے قریب فٹ پاتھ سے70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، کورنگی ابراہیم حیدری واٹر پمپ عمر کالونی کے قریب واقع گھر سے ملنے والی 55 سالہ غنی ولد حاجی محمد کی کئی روز پرانی تعفن زدہ لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے تھانے منتقل کی گئی،متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، پنجاب چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ۔