سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رکشا گینگ کا کارندہ گرفتار

June 13, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے رکشا گینگ کے اہم کارندے عصمت اللہ ولد عبداللہ کو گرفتار کرکے 21 موبائل فونز، 7 گھڑیاں، ATM کارڈ، CNIC اور 30 مختلف سم برآمد کرلیں ،ملزم نے 8 جون کو بھی سیکٹر 4F میں شہری سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھینا تھا ،ملزم نے انکشاف کیا کہ غیر ملکی بن کر سادہ لوح شہریوں کو بےوقوف بنانا کر موبائل فون چھینے۔