ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ اور ملتان کے صدر خالد محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیرا فورس ملتان نے تجاوزات کی آ ڑ میں چھوٹے تاجروں کا قیمتی سامان اٹھا کر گھروں میں لے جانے کی اندھیر نگری مچا رکھی ہے اورتاجروں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیوں سمیت ہراساں و پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،اگر ماہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی پیرا فورس اہلکاروں نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ بد اخلاقی کا مظاہرہ کیا تو ملتان بھر کی تاجر تنظیمیں بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گی،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے انجمن تاجران کھاد فیکٹری چوک تا ایڈفی ہائی سکول روڈ کے نومنتخب عہددارن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔