• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنز کا نماز تراویح کے موقع پر مختلف مساجد کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے نمازتراویح کے موقع پر مختلف مساجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اوراہلکاروں کو چیک کیا،انہوں نے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ پوائنٹس اور اردگرد کے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے مساجد ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ نماز تراویح کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید