• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو وہاڑی سرکل میں تیز رفتار سہولتوں کی فراہمی کیلئے نئے کسٹمر فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو وہاڑی سرکل میںبجلی کے صارفین کو جدید، تیز رفتار اور شفاف سہولتوںکی فراہمی کے لیے نئے کسٹمر فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا،رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ، رکن صوبائی میاں محمد ثاقب خورشید، چوہدری یوسف کسیلیہ اور سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی ملک وسیم اختر نے فیتہ کاٹ کر کسٹمر فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ڈیجیٹائزیشن وژن کے تحت ملک بھر کے سرکاری اداروں کو آن لائن اور عوام دوست بنایا جا رہا ہےاور اسی سلسلے میں میپکو نے جدید کسٹمر فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا ہے۔
ملتان سے مزید