• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگہبان سحر و افطار دسترخوان سماجی ہم آہنگی اور ایثارکی بہترین مثال ہیں، کمشنر ملتان

خانیوال(نمائندہ جنگ) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سٹی پارک میں قائم نگہبان افطار دسترخوان کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک اور ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید و دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے، کمشنر ملتان نے شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر کمشنرکا کہنا تھا کہ نگہبان سحر و افطار دسترخوان سماجی ہم آہنگی، ایثار اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس پروگرام کو شفاف اور منظم انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں قائم نگہبان سحر و افطار دسترخوان، رمضان سہولت بازاروں، مساجد، امام بار گاہوں میں نماز تراویح اور دیگر نمازوں کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
ملتان سے مزید