ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہٰیانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں اختیارات کے تنازع کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایم ایس کی جانب سے تین اسسٹنٹ پروفیسرز کو سیکرٹری کی صوابدید پر بھیجنے کے اقدام پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، صحت حکام پنجاب کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں اسسٹنٹ پروفیسر سے لے کر پروفیسر تک ڈاکٹرز کے معاملات دیکھنے کا اختیار پرنسپل یا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کے پاس ہوتا ہےجب کہ ایم ایس کا دائرہ اختیار زیادہ تر ایم اوز اور انتظامی امور تک محدود ہوتا ہے، صوبائی صحت حکام نے ایم ایس کے اقدام کو اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے انہیں محتاط رہنے اور قواعد کے مطابق معاملات چلانے کی ہدایت کیجب کہ طبی حلقوں نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔