ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور قرأت ونعت کلب کے زیر اہتمام ’’استقبالِ رمضان‘‘کے عنوان سے روح پرور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ رمضان المبارک انسان میں صبر، ہمدردی، برداشت اور اجتماعی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے جب کہ معروف مذہبی سکالر مفتی بلال نیاز نے روزے کے شرعی احکام پر تفصیلی گفتگو کیاور ماہرمضان میں زیادہ سے زیادہ برکتیں حاصل کرنے کے مختلف طریقے بیان کیے، اس موقع پر ڈاکٹر عثمان جمشید اور طلباکی کثیر تعداد موجود تھی۔