• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل کبیروالا میں 14 پرائس کنٹرول مجسڑیٹس تعینات

کبیروالا (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تحصیل بھر میں چودہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کر دیے ہیں، یہ مجسٹریٹس اپنی اپنی حدود میں مارکیٹس اور بازاروں کی نگرانی دن رات یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو بروقت اور مناسب ریلیف فراہم ہو سکے،رانا عامر لیاقت نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور ناجائز منافع خوری یا اوورچارجنگ کی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید