• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مصروف تجارتی علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا، کاروبارشدید متاثر

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر کے مصروف تجارتی علاقوں بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ، پاک گیٹ، گھنٹہ گھر، تغلق روڈاور دولت گیٹ بازار میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،کاروبار شدید متاثر، حسین آگہی بازار میں نصب روڈ اسپائکس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے،جس کے باعث ون وے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،قومی تاجر اتحاد پاکستان کے رہنماؤں کی ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی سے ملاقات، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابقمرکزی صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان سلطان محمود ملک کی قیادت میں قومی تاجر اتحاد پنجاب کے چیئر مین و انجمن تاجران کوٹلہ تولے خان تغلق روڈ کے صدر شیخ محمد شفیق، انجمن تاجران حضوری باغ کے جنرل سیکرٹری و ضلعی سیکرٹری قومی تاجر اتحاد ملک مقبول کھوکھر، صدر انجمن تاجران مل مظفر آباد و سٹی صدر قومی تاجر اتحاد ملک اقبال جاوید، جنرل سیکرٹری قومی تاجر اتحاد محمد یعقوب مغل، صدر انجمن تاجران بدھلہ روڈ و جنرل بس سٹینڈ بابا طارق بھٹی، صدر انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڈ و نائب صدر قومی تاجر اتحاد شیخ محمد عمر، صدر انجمن تاجران بوہڑ گیٹ بطرف چوک فوارہ و چیئرمین قومی تاجر اتحاد ملتان ملک محمد امجد سیال، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پرانا بدھلہ روڈ و جنرل بس اسٹینڈ محمد اصغر بھٹی، حاجی محمد یامین صدر انجمن تاجران پرانا شجاعباد روڈ بلال چوک، اور شیخ محمد عارف سرپرست انجمن تاجران شیر شاہ روڈ مل مظفر آباد نے وفد کی صورت میں ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی سے ملاقات کی، اس موقع پر تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملتان کے تاریخی بازاروں میں ٹریفک نظم و ضبط اور امن و امان کی بحالی ناگزیر ہے، روڈ اسپائکس کی فوری تنصیب وقت کی اہم ضرورت ہے، تاجروں کا بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے اور رمضان و عید کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، اس موقعے پر ایس ایس پی آپریشنز نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید