• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہروڑ پکا، مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ، بیٹا زخمی

کہروڑپکا(نامہ نگار) دوران واردات مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی، مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق نواحی علاقے گاہی ممڑ میں منور کے گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو بکرے چرا لیے، آنکھ کھلنے پر باپ اور بیٹوں نے پیچھا کیا تو مزاحمت کے دوران حمزہ کو ٹانگ میں فائر لگ گیا جبکہ منور کو شدید چوٹیں آئیں اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور سی سی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید