ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کی، مہمان خصوصی چیف آر گنائزر احمد نواز سومرو اورصوبہ سرائیکستان کے صدر ڈاکٹر مقصود لنگاہ تھے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک اللہ نواز وینس، احمد نواز سومرو، ڈاکٹر مقصود لنگاہ، مہر ربنواز چاون، ملک محمد فہیم آرائیں، محمد صادق خاناور محمد اجمل خان بادوزئی نے کہا کہ مادری زبان ہر انسان کا آئینی حق ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں سرائیکی، سندھی، بلوچی، پشتو،پنجابی پوٹھوہاری اور دیگر زبانوں کو پرائمری سے ذریعہ تعلیم بنایا جائے، سیمینار میں حلیم خان نیازی، عبدالرشید انصاری، گل محمد انصاری، اشفاق چاون، فیاض ڈاہا، ملک فہیم آرائیں، رانا شکیل احمد، محمد جعفر آرائیں، محمد عرفان وینساور شعیب الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔