• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری کی متعدد وارداتوںمیں شہری موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے آصف کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں اظہر کی موٹر سائیکل جب کہ سلیم کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں یوسف ،قیصراور فیصل کے موبائل فونز جب کہ اسد کا موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے عمران کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد مسجد سے موٹر اور تارچوری کر کے فرار ہو گئے،تھانہ گلگشت کے علاقہ سے علی اور عاصم کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں جب کہ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میںجاوید کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے زاہد کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا، تھانہ صدر کے علاقہ سے اجمل کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری کرلیاگیا جب کہ تھانہ الپہ کے علاقہ سے عمران کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید