• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم کے وفد کی چیئرمین خواجہ محبوب الرحمان سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس فورم ملتان کے وفد نے چیئرمین پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،ملاقات میں ملک کی موجودہ کاروباری، معاشی اور صنعتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں صدر پاکستان بزنس فورم ملتان خواجہ عمار یاسر، جنرل سیکرٹری کلب عابد خان، سینئر وائس پریزیڈنٹ نواب عاطف اشفاق اور وائس پریزیڈنٹ شیخ اویس پرویز شامل تھے،اس موقع پر رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بزنس فورم تاجر برادری کی آواز کو مؤثر انداز میں حکومتی ایوانوں تک پہنچاتا رہے گا اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔
ملتان سے مزید