ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نمبر پلیٹس کے حوالے سے ایک اہم نوٹیفیکیشن جاری کر دیاجس کے بعد اب شہریوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے بلاوجہ جرمانوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مراسلہ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے اب سرکاری سطح پر نمبر پلیٹس کی تیاری ختم کر دی ہے اور اس کے چارجز لینا بھی بند کر دیے ہیں،شہری کسی بھی پرائیویٹ دکان یا وینڈر سے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتے ہیں،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نمبر پلیٹ کا ڈیزائن اور فارمیٹ بالکل ویسا ہی ہونا چاہیے جو پنجاب حکومت نے منظور کیا ہے۔