ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور ادارے میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوںکا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے انتظامی عمارت، کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور ہاسٹل کا معائنہ کیا، کمشنر نے ہدایت کی کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ادارے میں اے سیز اور ہاسٹل سائیڈ پر جھولوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،انہوں نے پی ایچ اے کو باغبانی مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی،کمشنر نے کہا کہ گرلز ہاسٹل کی عمارت موجود ہے، ایس این ای کی منظوری کے بعد اسے فعال کر دیا جائے گا۔