جیتنا چاہیے تھا، ہم اچھا نہیں کھیلے، مچل مارش

June 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہماری ٹیم اچھا نہیں کھیلی، افغانستان نے 20 رنز زیادہ بنائے، ٹورنامنٹ میں بہت سی ٹیموں نے پہلے بولنگ کی یہ مت سوچیں کہ یہ ٹاس جیت گیا یا ہار گیا ، ہم نے میدان میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا جس کا نتیجہسامنے آگیا۔ وکٹ آسان نہیں تھی لیکن دونوں ٹیموں نے اس پر ہی کھیلا ، ہم آج اس طرح نہیں کھیل پائے جیسے کھیلنا چاہیے تھا ہمیں جیتنے کی ضرورت تھی ۔ مارش نے مچل اسٹارک کو آرام دینے کے آسٹریلیا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں جو مخصوص حالات میں جیت سکے۔