• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک، اسکول ٹیچر اغواء کے بعد قتل، امن جرگہ کا نعش ڈی پی او آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج

ٹانک (نا مہ نگار ) گائوں مچن خیل میں سکول ٹیچر کو اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کر دیا امن جرگہ مظاہرین کی استاد کی نعش پریس کلب اور ڈی پی او آفس کے سامنے رکھ کر شدید نعرہ بازی پولیس کے مطابق ملازئی سے اغواء ہونیوالے سکول ٹیچر میرا جان عرف میرو کی نعش چنی مچن خیل کی زمینوں سے ملی قتل ہونیوالے ٹیچر کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے بعد میں مقتول ٹیچر کے ورثاء نے امن جرگہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے نماز جنازہ ادا کی اور نعش کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رکھ کر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ضلع بھر میں عام شہری پولیس اور اساتذہ محفوظ نہیں انکا کہنا تھا معماران قوم کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔
ملک بھر سے سے مزید