جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی دین اسلام کی سربلندی کا ذریعہ بنیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس

July 23, 2024

ٹوکیو(عرفان صدیقی) معروف عالم دین اور اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کے امام پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس صاحب نے اپنے دورہ جاپان کے موقع پر یاشیو میں پاکستانی کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے بہترین اخلاق اور کردار سے پاکستان اور دین اسلام کی سربلندی کا زریعہ بنیں ، پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ ہمارے دین اور ہمارے ملک نے ہمیں جو اچھائیاں دی ہیں ،ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اچھائیاں ہم جاپان کے معاشرے میں پھیلائیں اور جو اچھائیاں ہم جاپان کے معاشرے سے سیکھیں ،وہ تمام ہم اپنے ملک میں پھیلائیں تاکہ ہم دونوں معاشروں میں اچھائیاں اور بھلائیاں پھیلانے کا زریعہ بن سکیں ، ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور جو قربانیاں وہ پاکستان کے لیے دیتے ہیں، انھیں پاکستان میں اس کا صلہ بھی ملنا چاہیے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں تین لاکھ تیرہ ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے ۔