• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف بیچز کے بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے جولائی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے مختلف بیچز کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ میپکو ریجن کے صارفین توسیع شدہ تاریخ تک اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر جمع کرواسکتے ہیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق بیچ نمبر 2 کی ادائیگی کی تاریخ 23جولائی سے بڑھاکر 25جولائی، بیچ نمبر3کی ادائیگی کی تاریخ 24جولائی سے بڑھاکر 25جولائی،بیچ نمبر 4 کی ادائیگی کی تاریخ 25جولائی سے بڑھاکر 26جولائی،بیچ نمبر 22اور31کی ادائیگی کی تاریخ 22جولائی سے بڑھاکر 24جولائی،بیچ نمبر 28کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 19جولائی سے بڑھاکر 24جولائی کی گئی ہے ۔
ملتان سے مزید