لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی پنجاب کے زیر اہتمام ڈاکٹرز نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ۔ کرنل غلام شبیر نے قیادت کی۔پی ایم اے ہاؤس سے احتجاجی ریلی نکالی ،ہیلتھ کیئر کمیشن کے باہربھرپور احتجاج اور نعرے بازی کی ۔پی ایم اے پنجاب کی طرف سے احتجاج کی کال کے نتیجے میں ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹر تنظیموں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 9 نکات پر اتفاق کیا گیا۔جس میں کمیشن کو 15ستمبر تک معاملات کو فائنل کر کے معاہدے پرعملدرآمد کرنے کی مہلت دی گئی۔بعدازاں ڈاکٹر کنونشن میں ڈاکٹر اظہار چوہدری ،پروفیسر اشرف نظامی، ڈاکٹر صاحبزادہ مسعودالسید، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر کامران سعید اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن جلد سے جلد معاملات کو طے کرے اور 15ستمبر سے پہلے انسپکشن کا عمل اور جرمانے معطل کیے جائیں۔