• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آئی جی موٹر وے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شہداء کے ورثاء اور موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی سلمان چودھری اور اے ایس پی صہیب امین نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سلمان چودھری نے کہا کہ ہم شہداء کو سلام پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ موٹروے پولیس شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی۔ تقریب سے اے ایس پی صہیب امین اور شہید محمد صفدر کی صاحبزادی نوشین صفدر نے بھی خطا ب کیا۔
اسلام آباد سے مزید